وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات سے مطمئن تھے۔

حکومت محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی یقینی بنائیگی:سردار یوسف
04 اکتوبر 2016 (19:24)
0

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت علمائے کرام کی مدد سے محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔
وہ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات سے مطمئن تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی۔