صدر نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پوری لگن سے کام کریں۔

قومی معیشت کی ترقی کی رفتار تسلی بخش ہے:ممنون حسین
04 اکتوبر 2016 (19:16)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی ترقی کی رفتار تسلی بخش ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پسماندہ علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پروگرام تیار کیے ہیں۔
صدر نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری سے دوسرے صوبوں کی نسبت بلوچستان کو زیادہ فائدہ ہوگا اور گوادر کی گہرے پانی کی بندرگاہ کو اس سال کے آخر تک فعال بنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
صدر ممنو ن نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پوری لگن سے کام کریں۔