توقع ہے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی جائے گی جس میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کے جنگی جنون کی مذمت کی جائے گی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل اوسی پر جارحیت بارے غور کیا جائیگا
04 اکتوبر 2016 (18:50)
0

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔ جس میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور سفارتی محاذ اور کنٹرول لائن پر بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی کے خلاف متفقہ موقف کا اظہار کیا جائے گا۔

اجلاس دو دن جاری رہے گا۔ارکان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔توقع ہے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی جائے گی جس میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کے جنگی جنون کی مذمت کی جائے گی۔
حالیہ دنوں میں وزیراعظم نے پیر کو ہونے والے پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس سمیت ،متعدد اجلاسوں کی صدارت کی جن میں سیاسی قیادت نے کسی بھی غیر ملکی جارحیت کے خلاف اتحاد کا واضح اور دو ٹوک پیغام دیا ہے۔