بنک نے اپنی رپورٹ " جنوبی ایشیاء کا اقتصادی جائزہ" میں کہا کہ پاکستانی معیشت وسط مدتی بنیاد پر بتدریج ترقی کرے گی اور اگلے سال شرح نمو پانچ اعشاریہ صفر فیصد جبکہ 2018 تک پانچ اعشاریہ چار فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے:عالمی بنک
04 اکتوبر 2016 (15:59)
0

عالمی بنک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔بنک نے اپنی رپورٹ " جنوبی ایشیاء کا اقتصادی جائزہ" میں کہا کہ پاکستانی معیشت وسط مدتی بنیاد پر بتدریج ترقی کرے گی اور اگلے سال شرح نمو پانچ اعشاریہ صفر فیصد جبکہ 2018 تک پانچ اعشاریہ چار فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ترقی میں بنیادی طور پر سرکاری اور نجی شعبے کا فعال کردار ہے جبکہ سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ سے شرح نمو کے اعشاریوں میں تبدیلی کی توقع ہے ۔
عالمی بنک نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اور ان سے متعلقہ سرمایہ کاری اقتصادی ترقی میں اضافے کے رحجان کے بنیادی عوامل ہیں۔