اجلاس میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال کا جائزہ
04 اکتوبر 2016 (15:57)
0

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ وزیراعظم صدارت کر رہے ہیں۔صوبائی وزراء اعلیٰ اور مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔