اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کے مسئلے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مصائب کو ملک بھر میں اس عزم کی تجدید کے ساتھ اجاگر کیا جائے گا کہ پاکستان تنازعے کے پرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مداخلت کے خلاف یوم سیاہ منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ
04 اکتوبر 2016 (15:52)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی مداخلت کے خلاف اس ماہ کی ستائیس تاریخ کو یوم سیاہ منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا۔ امور کشمیر کے سیکرٹری نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کے مسئلے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مصائب کو ملک بھر میں اس عزم کی تجدید کے ساتھ اجاگر کیا جائے گا کہ پاکستان تنازعے کے پرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس موقع پر یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور اس حل طلب مسئلے پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے عالمی سطح پر خصوصی پروگرام تیار کئے جائیں۔
ریڈیو پاکستان ملک بھر میں تمام سرگرمیوں کی کوریج سمیت اس دن خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔