ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی رہداری سے بلوچستان کو دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ فائدہ ہو گا اور گوادر بندرگاہ رواں سال کے اختتام تک فعال ہو جائے گی۔

قومی معیشت کی ترقی اطمینان بخش ہے:صدر
04 اکتوبر 2016 (15:45)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی معیشت ترقی کر رہی ہے جو اطمینان بخش ہے ۔آج اسلام آباد میں نیشنل منجمنٹ کورس کے شرکاء سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پسماندہ علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پروگرام تیار کیا ہے ۔

صدر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی رہداری سے بلوچستان کو دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ فائدہ ہو گا اور گوادر بندرگاہ رواں سال کے اختتام تک فعال ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ سمیت سی پیک میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔صدر ممنون حسین نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دلجمعی سے کام کریں۔