بھارتی فوج نے تحریک آزادی کشمیرکو دبانے کیلئے چاول اور پھلوں کی کاشت کو نقصان پہنچانے جیسے جنگی حربے شروع کر دئیے ہیں:یاسین ملک
04 اکتوبر 2016 (15:41)
0

 مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیرقانونی طور پر زیر حراست چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے اپنے جارحانہ ہتھکنڈوں سے آزادی کی جاری تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے جذبے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے تشدد کی حالیہ کارروائیوں کے دوران سو سے زائد بے گناہ افراد کو شہید اور بیس ہزار سے زائد کو زخمی کیا۔ ایک ہزار سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوئے ، نجی املاک کو نقصان پہنچایا اور دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے کیلئے چاول اور پھلوں کی کاشت کو نقصان پہنچانے جیسے دوسرے جنگی حربے بھی شروع کر دئیے ہیں ۔