لشکرگاہ کے گرد چار چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

قندوز پر طالبان کاحملہ پسپا، لڑائی بند
04 اکتوبر 2016 (15:28)
0

افغانستان کے شہر قندوز پر طالبان کی طرف سے گزشتہ روز کیا جانے والا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے۔صوبہ قندوز کے گورنر اسداﷲ امان خیل نے کہا ہے کہ قندوز شہر میں لڑائی بند ہو گئی ہے اور وہاں طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
لڑائی افغانستان کے استحکام کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کے سلسلے میں برسلز میں ہونے والی کانفرنس سے ایک دن پہلے شروع ہوئی تھی۔ادھر لشکرگاہ کے گرد چار چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔