ایوان نے ایک اور قراداد میںکہاہے کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جبری شادیوں اور مذہب کی تبدیلی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔

قومی اسمبلی کا حکومت پر دیامربھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے اقدامات کرنے پر زور
04 اکتوبر 2016 (14:58)
0

قومی اسمبلی میں آج ایک قرارداد منظوری کی گئی جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دیامربھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے اقدامات کرے۔ یہ قرارداد خالدہ منصور نے پیش کی تھی۔

لال چند ملہی کی طرف سے پیش کی گئی ایک اور قراداد میں ایوان نے حکومت سے کہا کہ وہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جبری شادیوں اور مذہب کی تبدیلی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔
ایک تیسری قرارداد میں ایوان نے حکومت سے کہا کہ وہ میجر جنرل ثنااﷲ خان نیازی شہید کی سوات کے امن کیلئے کوششوں اور قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سوات کے ہوائی اڈے کو ان کے نام سے منصوب کرے۔
غلام احمد بلور کے نکتہ اعتراض پر امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کسی ایک صوبے کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہے
نیشنل ہیلتھ سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت ناقص اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کے لئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہزار پندرہ ، دو ہزار سولہ کے دوران غیرمعیاری ادویات کی فروخت میں ملوث کمپنیوں کو سات کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔