ممتاز صنعتکار مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

بھارت کے مخاصمانہ پروپیگنڈے کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
04 اکتوبر 2016 (14:18)
0

کنٹرول لائن پر کشیدگی اور بھارت کے مخاصمانہ پروپیگنڈے کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ہے۔ایک انٹرویو میں ممتاز صنعتکار مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام شروع ہونے سے غیرملکی سرمایہ کاری راغب ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع اور خاطر خواہ منافع کے پیش نظر ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مکمل ہونے کے بعد پاکستان دنیا میں اٹھارویں بڑی معیشت کے طور پر ابھرے گا۔