وزیراعظم کے خصوصی سفارتی نمائندوں نے اولسن سمیت دیگر امریکی حکام کوبتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری عوامی تحریک خالصتاً کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے۔

امریکی حکام کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس
04 اکتوبر 2016 (13:06)
0

کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی سفارتی نمائندوں سنیٹر مشاہد حسین سید اور رکن قومی اسمبلی شذرہ منصب نے بھی واشنگٹن میں رچرڈ اولسن اور دوسرے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے امریکی حکام کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری عوامی تحریک خالصتاً کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے اور حریت پسند نوجوان برہان وانی کی ماورائے عدالت شہادت کے واقع کے بعد اس تحریک میں مزید شدت آ گئی ہے۔
امریکی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان زیادتیوں کو قلمبند کیا جا رہا ہے جبکہ انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں سالانہ عالمی رپورٹ میں بھی اسے شامل کیا گیا ہے۔