نیشنل ہیلتھ سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری نے ایوان کو بتایا کہ دو ہزار پندرہ ، دو ہزار سولہ کے دوران غیرمعیاری ادویات کی فروخت میں ملوث کمپنیوں کو7 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی: حکومت ناقص ادویات کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے
04 اکتوبر 2016 (12:33)
0

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ وفاقی حکومت ناقص اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔نیشنل ہیلتھ سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دو ہزار پندرہ ، دو ہزار سولہ کے دوران غیرمعیاری ادویات کی فروخت میں ملوث کمپنیوں کو سات کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

خواتین کی حیثیت کے بارے میں قومی کمیشن ترمیمی بل دو ہزار سولہ ایوان میں پیش کیا گیا اسپیکر نے بل مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔