سفیر نے یہ بات افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کہی۔

File photo

عالمی برادری بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کا نوٹس لے:جیلانی
04 اکتوبر 2016 (11:27)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ ناروا اور غیرانسانی سلوک کا نوٹس لے۔ انہوں نے یہ بات افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کہی۔

جلیل عباس جیلانی نے امریکی نمائندے کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات پر مبنی دستاویزی شواہدبھی پیش کئے۔
پاکستانی سفیر نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بے گناہ شہریوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی برادری کو اس بات کیلئے بھی بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئیے کہ وہ مقبوضہ وادی کی اصل صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے انسانی حقوق اور امداد کی عالمی تنظیموں کو وہاں تک رسائی دے۔