File photo

شام تنازعہ:امریکہ نے روس کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے
04 اکتوبر 2016 (08:30)
0

امریکہ نے شام میں تشدد کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں روس کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ نے روس کے ساتھ دوطرفہ سطح پرشمولیت ختم کردی ہے جو جنگ بندی برقراررکھنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔
یہ اعلان روس کے صدرولادی میرپوٹن کی جانب سے امریکہ کے ساتھ ہتھیارتلف کرنے کے معاہدے کومعطل کرنے کے حکمنامے پردستخط کرنے کے چندگھنٹے بعدکیاگیا۔