04 اکتوبر 2016 (08:26)
0

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سماجی ترقی کے شعبے کے مختلف منصوبوں کیلئے ایک سو دس ارب روپے سے زائدرقم جاری کی ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے اٹھارہ ارب روپے سے زائد رقم جاری کی ہے۔

حکومت نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور اس کی کارکردگی کو بہتربنانے کیلئے نو ارب روپے زائدرقم جاری کی ہے۔ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی غرض سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے مختلف منصوبوں کیلئے چار ارب روپے سے زائدرقم بھی جاری کی گئی ہے۔
اسی طرح عارضی طورپربے گھرافرادکی بحالی اور رواں سال کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سیکورٹی میں اضافے کیلئے اکتالیس ارب روپے سے زائدرقم بھی جاری کردی گئی ہے۔