File photo

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہنے کی توقع ہے:محکمہ موسمیات
04 اکتوبر 2016 (08:20)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم مالاکنڈ' ہزارہ' میرپور خاص ڈویژنوں،بالائی فاٹااور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 26
کراچی 28
پشاور 24
کوئٹہ اورگلگت 12
مری 17
اور مظفر آباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ