کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عراق: بم حملوں میں 15افرادہلاک
04 اکتوبر 2016 (08:17)
0

عراق کے دارالحکومت بغداد میں الگ الگ بم حملوں میں پندرہ افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کاکہناہے کہ حملے دارالحکومت کے علاقوں نیوبغداد، Sabi Albour اور الحریہ میں کئے گئے۔ کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عراق کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران جنگ زدہ علاقوں میں تشدد کے مختلف واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔