File photo

پاکستان افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کیلئے پرعزم ہے: عبدالقاد ر
04 اکتوبر 2016 (08:11)
0

ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقاد ر بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ طورپر افغانستان واپسی اوروہاں معاشرے میں ان کی مستقل بحالی کیلئے پرعزم ہے۔

جنیوا میں ا قوام متحدہ کے پناہ گزینوں کیلئے ہائی کمشنر پروگرام کی ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افغان پناہ گزینوں سمیت دنیابھر کے لاکھوں بے گھرافراد کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے عالمی یکجہتی بڑھانے پرزوردیا۔
وفاقی وزیر نے یہ بات دہرائی کہ آنیوالے مہینوں میں افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی اور وہاں معاشرے میں انہیں ضم کرنے کاسلسلہ جاری رہے گا۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کیلئے ہائی کمشنر فلپ گرانڈی نے چاردہائیوں تک افغان پناہ گزینوں کی فراخدلی سے میزبانی کرنے پر پاکستان کاشکریہ اداکیا۔