الیگزینڈرلوکاشینکو کاسولہ ماہ کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

File photo

بیلاروس کے صدرآج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں
04 اکتوبر 2016 (08:06)
0

بیلاروس کے صدرالیگزینڈرلوکاشینکوآج تین روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ رہے ہیں وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف امورپربات چیت کریں گے۔ الیگزینڈرلوکاشینکو کاسولہ ماہ کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ دورے کے دوران دونوں ملک کئی اہم معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف اورصدرلوکاشینکو کل اسلام آباد میں چوتھے پاکستان بیلاروس تجارتی اورسرمایہ کاری فورم کاافتتاح کریں گے۔  بیلاروس کاتئیس رکنی وفد اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ کاروباری معاہدوں کے ذریعے باہمی مفیدکاروباری مواقع کی تلاش میں پہلے ہی پاکستان میں ہے۔

بیلاروس کے صدرالیگزینڈرلوکاشینکو کے دورہ پاکستان میں اہم تجارتی معاہدے اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط متوقع ہیں۔
بیلاروس کے نائب وزیراعظم ولادی میرسیماشکو کی سربراہی میں ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیرتجارت خرم دستگیرسے ملاقات میں بتایا کہ یہ معاہدے بنکاری کسٹمز اورہوابازی سے متعلق ہیں۔