File photo

اقوام متحدہ کشمیرکے دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے بھارت پر دبائوڈالے:گیلانی
04 اکتوبر 2016 (08:03)
0

مقبوضہ کشمیرمیں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ پرزوردیا ہے کہ کشمیرکے دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے بھارت پر دبائوڈالاجائے۔

سرینگرمیں جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہاکہ تحفظ امن عامہ کے کالے قانون کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کوگرفتارکرکے انہیں کشمیر سے باہرجیلوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

ادھر سید علی گیلانی نے بھارتی انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں شائع ہونے والے انگریزی روزنامے کشمیر ریڈر کی اشاعت پر پابندی کی مذمت کی ہے۔
سرینگر میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے پابندی کو جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا۔