امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ دوطرفہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان مستقل رابطے ضروری ہیں۔

File photo

امریکہ کا پاکستان اوربھارت پر حالیہ کشیدگی کے دوران صبروتحمل کامظاہرہ کرنے پر زور
04 اکتوبر 2016 (07:55)
0

امریکہ نے پاکستان اوربھارت پرزوردیاہے کہ وہ حالیہ کشیدگی کے دوران صبروتحمل کامظاہرہ کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ دوطرفہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان مستقل رابطے ضروری ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ وہ صورتحال معمول پرلانے کیلئے دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔