مشیرخارجہ سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان یورپی یونین کے تزویراتی مذاکرات آ ج برسلز میں ہورہے ہیں
04 اکتوبر 2016 (07:50)
0

پاکستان اوریورپی یونین کے تزویراتی مذاکرات آ ج برسلز میں ہورہے ہیں۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کیلئے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزپہنچ گئے ہیں۔ وہ یورپی یونین کے زیراہتمام افغانستان کے بارے میں برسلزکانفرنس میں بھی شرکت کرینگے۔

یورپی یونین اورافغان حکومت کے مشترکہ طورپرزیراہتمام کانفرنس میں ستر سے زائدملکوں اوربیس عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
افغان صدراشرف غنی اورچیف ایگزیکٹوڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کانفرنس میں افغانستان کی نمائندگی کرینگے۔
سرتاج عزیز برسلزمیں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے یورپی انسٹی ٹیوٹ آف ایشین سٹڈیزکے ز یراہتمام ایک بریفنگ سیمینارسے بھی خطاب کرینگے۔