وفاقی وزیرنے کہاکہ بھارت میں اُڑی حملے کے بارے میں اختلاف رائے پایاجاتا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا۔

File photo

بھارت نے اُڑی حملے کاڈرامہ رچا کر مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کی کوشش کی:آصف
04 اکتوبر 2016 (07:47)
0

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت نے اُڑی حملے کاڈرامہ رچا کر اورپاکستان کے خلاف سرجیکل حملوں کے جھوٹے دعوے کے ذریعے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیرسے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت میں اُڑی حملے کے بارے میں اختلاف رائے پایاجاتا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں اوربے گناہ کشمیریوں پراس کاظلم وجبربڑھتاجارہاہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ بھارت وانی کی شہادت کے بعدصورتحال کو کنٹرول نہیں کرسکا اور اب وہ بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھارہاہے۔