وزیر مملکت نے کہاکہ آئی ٹی کے کاروبار اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے آئی ٹی کی وزارت نے 2015ء کو آئی ٹی کے سال کے طور پر منانے کااعلان کیا ہے۔

حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کوتیزی سےترقی کرتا شعبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے:انوشہ
04 نومبر 2015 (14:17)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کو خطے کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا شعبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے آئی ٹی مصنوعات جاری کرنے کیلئے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے کاروبار اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے آئی ٹی کی وزارت نے 2015ء کو آئی ٹی کے سال کے طور پر منانے کااعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوریا کے ایگزم بینک نے اسلام آباد میں پی ایس ای جی کی زمین پر جدید ترین آئی ٹی پارک کیلئے فیزیبلٹی سٹڈی کا کام شروع کیا ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں آئی ٹی کی صنعت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال سے آئی ٹی کی ترسیلات زر اکتالیس فیصد تک بڑھ گئی ہیں اور آئی ٹی کی برآمدات ملک کی کل برآمدات کا دس فیصد ہیں۔