ترجمان نے کہا کہ بھارت روائتی برتری کافائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام اپنے دفاع اور جنگ سے بچائو کیلئے ہے:دفتر خارجہ
04 نومبر 2015 (22:29)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نے سیکرٹر ی خارجہ اعزاز چودھری کے بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت صرف بھارت کی طرف سے جارحیت کو روکنے کیلئے ہے کی وضاحت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صلاحیت اپنے دفاع اور جنگ سے بچنے کیلئے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت جنگ کا ماحول بنانے کیلئے روائتی حربے استعمال کر رہا ہے۔
اس کے برعکس پاکستان کی جوہری صلاحیت کا مقصد جنگ کے ماحول سے بچنا اور جنگ کی صورتحال کو ختم کرنا ہے۔