وزیراعظم نوازشریف کی پنجاب حکومت کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت۔

 لاہور:فیکٹری کی چھت گرنے سے 11مزدور جاں بحق
04 نومبر 2015 (19:08)
0

لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 11مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 100سے زائد مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی پنجاب حکومت کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت۔

 صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور فیکٹری حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے حادثے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور تمام ضروری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔