وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی سوچ انتہائی واضح ہے کہ تنازعہ سے پاک پالیسی امن اور استحکام اقتصادی ترقی کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔

پرامن ہمسائیگی امن واستحکام اوراقتصادی ترقی کیلئےناگزیر ہے: احسن اقبال
04 نومبر 2015 (10:29)
0

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی امن واستحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی سوچ انتہائی واضح ہے کہ تنازعہ سے پاک پالیسی امن اور استحکام اقتصادی ترقی کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو خطے میں امن کو تباہ کرنے کے خواہشمند عناصر کے گھنائونے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔افغان سفیر نے کہا کہ ویژن 2025 سے علاقائی رابطے کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے افغان طلبہ کیلئے حکومت پاکستان کی وظائف کی سکیم کو بھی سراہا۔


انہوں نے معاشی ، سیاسی اور سلامتی کے شعبوں میں بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے دوطرفہ تعلقات کو تزویراتی سطح پر لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔