مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک آزاد عدلیہ ، آزاد ذرائع ابلاغ اور فعال سول سوسائٹی انسانی حقوق کو بھرپور تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

حکومت جمہوری اقدار کے استحکام اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے:سرتاج عزیز
04 نومبر 2015 (10:23)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری اقدار کے استحکام اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں یورپی پارلیمنٹ کے تین رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کی معاشی بہتری اور بنیادی حقوق کے تحفظ پر بھی توجہ دے رہی ہے۔


سرتاج عزیز نے کہا کہ ایک آزاد عدلیہ ، آزاد ذرائع ابلاغ اور فعال سول سوسائٹی انسانی حقوق کو بھرپور تحفظ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے وفد کو پاکستان کے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں ، قومی لائحہ عمل اور جاری فوجی آپریشن ضرب عضب سے متعلق آگاہ کیا۔


یورپی وفد نے انسانی اور اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور توہین آمیز قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام کی کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی۔