انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کی کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت
04 نومبر 2015 (13:49)
0

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے مجوزہ دورے سے قبل بڑے پیمانے پر کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔


سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے انسانی اور جمہوری حقوق سلب کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا دی گئی ہے اور لوگوں کو ناکردہ گناہوں پر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔