وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے کے لئے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

جمہوری استحکام ،میڈیا کی آزادی ایک دوسرے سے منسلک ہیں:عرفان صدیقی
04 نومبر 2015 (20:14)
0

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی مفاد کا تحفظ ' جمہوریت کا استحکام اور اظہار رائے کی آزادی ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے کے لئے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔