جسٹس(ر) سردار رضا کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب،سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی عملے کو خامیوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
04 نومبر 2015 (19:54)
0

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ بہتر اندازمیں منعقد کرانے کی غرض سے اپنے اہلکاروں کو خامیوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضاخان کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں دونوں صوبوں اور اسلام آباد میں دوسرے مرحلے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔