قمرزمان چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کی بدعنوانی کی روک تھام اور اس کے خاتمے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

بد عنوانی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں:چیئرمین نیب
04 نومبر 2015 (19:41)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک مشترکہ چیلنج ہے جس کے خاتمے کیلئے قومی ' علاقائی اور عالمی سطح پر مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو سینٹ پیٹرزبرگ روس میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
نیب کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی طرف سے پائیدار ترقی کے اہداف سمیت 2015 ء کے بعد کے ترقیاتی ایجنڈے کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے انہوں نے کہاکہ اس ایجنڈے پر موثر عملدرآمد سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کو مزید فروغ ملے گا۔
قمرزمان چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کی بدعنوانی کی روک تھام اور اس کے خاتمے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔