دونوں ممالک کا عوامی روابط میں اضافے،تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر اتفاق ۔

پاکستان کی بیلاروس کے تاجروں کو سرمایہ کاری کی دعوت
04 نومبر 2015 (19:36)
0

پاکستان نے بیلاروس کے سرمایہ کاروں کوتجارت' توانائی اور دفاع کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
یہ دعوت بدھ کے روز اسلام آباد میں بیلاروس کے وزیر صنعتVitaly Vovk اوروزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کے درمیان ملاقات میں دی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
دونوں رہنمائوں نے دونوں ملکوں کے عوامی روابط میں اضافے کے علاوہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔