پاکستانی سفارتکار دیار خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیر کی متنازع حیثیت بیان کی گئی ہے۔

پاکستان نے تنازعہ کشمیر پر بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
04 نومبر 2015 (16:18)
0

پاکستان نے بھارت کے اس دعوے کو کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے ، سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دیار خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیر کی متنازع حیثیت بیان کی گئی ہے جن میں مسئلہ کشمیر کو آزادانہ اور غیرجانبدارانہ طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے بارے میں بھارتی الزامات پر انہوں نے اسے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا اور کہا کہ ان ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔