اٹارنی جنرل نے یقین دلایا کہ فیڈرل سروسز ٹربیونل کے چیئرمین کی تقرری کے بعد ٹربیونل کے ارکان کا تقرر بھی کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی فیڈرل سروسز ٹربیونل کے چیئرمین کی تعیناتی کی ہدایت
04 نومبر 2015 (16:26)
0

سپریم کورٹ نے پندرہ دن میں فیڈرل سروسز ٹربیونل کے چیئرمین کی تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کو اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری قانون کے مطابق میرٹ پر کی جانی چاہئیے۔
اٹارنی جنرل نے یقین دلایا کہ فیڈرل سروسز ٹربیونل کے چیئرمین کی تقرری کے بعد ٹربیونل کے ارکان کا تقرر بھی کیا جائے گا۔