وزیراعظم کےمعاون خصوصی نےقبرص اورپاکستان کے درمیان تجارت ، معیشت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے:فاطمی
04 نومبر 2015 (13:56)
0

پاکستان میں قبرص کے ہائی کمشنرAndreaf Kouzoupis نے آج اسلام آباد میں خارجہ امور کے بارے میں معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے کلمات میں طارق فاطمی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں ۔ انہوں نے تجارت ،معیشت اورتعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے ملک میں امن وامان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال پر روشنی ڈالی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔


طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔