وزیردفاعی پیداوار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قوانین میں ترامیم کیلئے قانونی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی ہے۔

چیف جسٹس کے سینیٹ کمیٹی سے خطاب نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے:رانا تنویر
04 نومبر 2015 (14:19)
0

وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے سینیٹ کمیٹی سے خطاب نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے اور اس سے اداروں کے درمیان روابط میں اضافہ ہوگا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو مقننہ اور عدلیہ کے درمیان رابطے کا خلا کم کرنے میں مدد دینے کیلئے قومی اسمبلی کا دورہ بھی کرنا چاہئے۔


رانا تنویر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قوانین میں ترامیم کیلئے قانونی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی ہے۔