سیکورٹی فورسز کو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کااختیار دے دیا گیا۔

مالدیپ:صدر نے ملک نے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی
04 نومبر 2015 (18:03)
0

مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین نے بڑے حکومت مخالف مظاہرے سے قبل ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کااختیار دے دیا ہے۔
ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ صدر یامین نے ہرشہری کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔
یہ اقدام حزب اختلاف کی بڑی جماعت مالدیوین ڈیمو کریٹک پارٹی کے احتجاجی مظاہرے سے دو روز قبل کیا گیا ہے۔