چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کے مطابق پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف حصوں میں مزیدبارش کی پیش گوئی
04 نومبر 2015 (14:53)
0

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخواء ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کے مطابق پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال کے باعث گلگت ، سکردو اور چترال کیلئے کوئی پرواز نہیں چلائی جا سکتی۔ادھر ، شدید بارش کے باعث خیبرپختونخواء کے زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔