بلوچستان کے گورنر نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے اور بلوچستان میں معاشی اور سماجی تبدیلیاں آئیں گی۔

بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے: اچکزئی
04 نومبر 2015 (14:09)
0

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔کوئٹہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ منجمنٹ کورس لاہور کے شرکاء سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے اور بلوچستان میں معاشی اور سماجی تبدیلیاں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس شعبے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔