سنیٹر سلیم ضیاء نے مقامی حکومتوں کے انتخابات جیتنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتھک جدوجہد کریگی:شہباز شریف
04 نومبر 2015 (17:08)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے انتھک جدوجہد کرے گی۔

بدھ کے روز لاہور میں سنیٹر سلیم ضیاء کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتھک جدوجہد ، دیانتداری اور شفافیت کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کو مقامی حکومتوں کے انتخابات جیتنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ سنیٹر سلیم ضیاء نے مقامی حکومتوں کے انتخابات جیتنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔