حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

گورنر پنجاب اور حمزہ شہباز کا ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
04 نومبر 2015 (17:04)
0

رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بدھ کے ر وز لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پارٹی کی ولولہ انگیز قیادت اور اسکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔  حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جسے مقامی حکومتوں کے موثر نظام کے ذریعے جاری رکھا جائے گا۔