وزیر تجارت خرم دستگیرنے ایوان کو بتایا کہ بیرون ملک115مشنوں میں سے61 میں پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں
04 نومبر 2015 (17:51)
0

سینٹ کو بدھ کے روز بتایا گیا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔
وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ بیرون ملک پاکستان کے ایک سو پندرہ مشنوں میں سے اکسٹھ میں پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی سہولت مزید اکتیس مشنوں میں جلد فراہم کی جا رہی ہے۔
مشیر خارجہ نے ایک تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ یکم جنوری2010 ء سے 22 اکتوبر2015 تک کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ستاسی افراد شہید اور چار سو سات زخمی ہوئے۔