ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے تاہم اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر کا سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور
04 نومبر 2015 (16:12)
0

صدر ممنون حسین نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں یوکرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر اطہر عباس سے گفتگو کر رہے تھے۔  صدر نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ یوکرین کی تاجر برادری کو پاکستان میں موجود مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقعوں سے بھرپور استفادے کیلئے قائل کریں۔

ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے تاہم اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر ممنون حسین نے قومی احتساب بیورو پر زور دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائی کرے۔
اسلام آباد میں بیورو کے نائب چیئرمین امیتاز تاجورسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے ناسورسے ملکی معیشت اور اداروں کی ترقی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے نیب سے کہا کہ وہ عوام میں آگاہی ' حفاظتی اقدامات' ٹھوس مقدمات اور قوانین کے موثر نفاذ پر مشتمل جامع حکمت عملی اختیار کرکے بدعنوانی کا خاتمہ کرے۔
فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے قومی کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے بھی صدر سے ملاقات کی۔
صدر نے انہیں ہنرمند افرادی قوت کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔