فریقین کا دو طرفہ تعلقات کا جائزہ،مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

پاکستان،اٹلی کادو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
04 مئی 2017 (22:29)
0

پاکستان اور اٹلی نے تجارت سرمایہ کاری دفاع ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز روم میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹلی کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر اینجلینو الفانو کے درمیان ایک ملاقات میں طے پایا۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور انہیں مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان اور اٹلی نے دہشتگردی کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا جس کے خاتمے کیلئے وسیع تر بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔