File Photo

بھارتی مظالم،حریت قیادت کی کل پرامن مظاہروں کی اپیل
04 مئی 2017 (20:30)
0

بھارتی پولیس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف جمعرات کو سوپور اور شوپیاں کے اضلاع میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورپولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔
مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
ادھر سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں ایک بیان میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف کل پر امن مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
حریت رہنما ظفر اکبربٹ نے بڈگام میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے ذریعے حل کرنے پر زوردیا ۔
ضلع بڈگام کے علاقے آری پنتھن میں بھارتی پولیس کی طرف سے گھروں پر چھاپوں کے دوران بارہ سے زائد نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔