جائیکا ،ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدور کی یوکوہاما میں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات۔

04 مئی 2017 (20:24)
0

جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے کے صدر نے یوکوہاما میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

انہوں نے باہمی تعاون اور شراکت دار میں اضافے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ ادارہ شراکت داری کو فروغ دے گا۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسمنٹ بینک کے صدر نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور انہیں مثبت اشاریوں اور تسلی بخش مالی صورتحال کے بارے میں بتایا۔
بینک کے صدر نے اس امر پر اطمینان ظاہر کیا کہ سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان میں مزید براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔