وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سیکورٹی اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔

چینی سرمایہ کاروں کا آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری پر اظہار آمادگی
04 مئی 2017 (20:08)
0

چینی سرمایہ کاروں نے آزاد جموں و کشمیر میں پن بجلی، معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے جمعرات کے روز مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کی۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سیکورٹی اور مراعات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاک چین پائیدار دوستی کی عکاس ہے جس سے پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔