وزیر اعلیٰ کا لاہور میں سویڈن بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب۔

پاکستان، سویڈن کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات ہیں،شہبازشریف
04 مئی 2017 (19:29)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔

انہوں نے جمعرات کے روز لاہور میں سویڈن کی بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔